25 سے 29 مئی کے دوران اسلام آباد مارچ کریں گے: عمران خان

0

ملتان(ایجنسیاں) : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر عام انتخابات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ 25 سے 29 مئی کے دوران اسلام آباد مارچ کا اعلان کریں گے، اتنی ڈرپوک حکومت ہے کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمت بڑھانے سے ڈررہی ہے، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کے لیے نیشنل ایکشن سیکورٹی کونسل کی میٹنگ بلانا چاہتے ہیں تاکہ فیصلے کا بوجھ فوج پر آئے۔ ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، کبھی اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دونگا، ن لیگ والے جواب دیں کہ کبھی گیدڑ قوم کا لیڈر بند سکتا ہے، کبھی گیدڑ کو بھی کوئی لیڈر مانتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں آصف علی زرداری اور شہباز شریف کی کرپشن معاف کر دیتا تو سابق صدرجنرل پرویز مشرف کی طرح میں بھی کرسی بچانے کی کوشش کرتا، 11 سال باریاں لینے والوں نے جنرل مشرف سے این آر او لے کرپھر دس سال ملک کو لوٹا، اٹک جیل میں نواز شریف کے آنسو سے ٹشو پیپر ختم ہوگئے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک خوف کے بت کو نہیں توڑیں گے، قوم کو عظیم نہیں بناسکتے، مرنیکا، ذلت کا، رزق میں کمی یا نوکری جانے کا خوف بڑے انسان کو چھوٹا بنا دیتا ہے، موت سے ڈرنے والے کسی فوجی نے بڑے تمغے نہیں لیے، تیس سال سے ملک کو لوٹنے والوں نے سازش کی۔عمران خان نے اہل ملتان کو مخاطب کرکے کہا کہ بتاؤ جنوبی پنجاب سے اتنے لوٹے کیسے نکلے؟ امریکی ایمبیسی کے لوگ لوٹوں سے ملنا شروع ہوگئے، وہاں سے سازش ہوگئی، اسلام آباد مارچ سے پہلے آج میرا آخری جلسہ ہے، ان سب کا وقت ختم ہوگیا ہے، اسلام آباد میں عوام کا سمندر آنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو مقروض کرنے والے ملک کے مسئلے حل نہیں کرسکتے، لندن میں بیٹھا ہوا ملک کے فیصلے کررہا ہے، کبھی آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں، کبھی لندن بھاگتے ہیں، وہ خود کو تجربہ کار کہتے تھے، اب پتا لگا ان کو سارا تجربہ کرپشن کا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 غیر مطمئن ارکان کی رکنیت ختم کردی ہے ۔
جیو نیوز نے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ کمیشن نے اس بات کا اعلان اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی سفارش کو قبول کرتے ہوئے کیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے پی ٹی آئی کے مخالفوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے مسٹر چوہدری کی الیکشن کمیشن کو شکایت کو قبول کرتے ہوئے متفقہ فیصلہ دیا۔ای سی پی نے کہا، “مسٹر شہباز کے حق میں ناراض ایم ایل ایز کے ووٹ دینے کی وجہ سے پارٹی ہار گئی۔”خیال رہے کہ 16 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے ہونے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز نے 371 رکنی ایوان میں 197 ووٹ حاصل کیے تھے جب کہ مخالفت میں 186 ووٹ ڈالے گئے تھے ۔الیکشن کمیشن کے اس اعلان کے بعد، مسٹر حمزہ ایوان میں اکثریت کھو دیں گے کیونکہ ناراض ایم ایل ایز کی رکنیت ختم ہو گئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS