کیوں آخر اے ٹی ایم سے پیسے نکالنا ہوا مہنگا ؟

0
Business Standard

نئی دہلی(ایجنسیاں) اگست کے مہینے سے ہفتہ وار تعطیلات یا سرکاری چھٹیوں پر تنخواہ یا پنشن کی عدم ادائیگی کی کوئی پریشانی نہیں رہے گی یعنی اگر 30، 31 کو ہفتہ، اتوار یا کوئی اعلان شدہ چھٹی ہو تو بھی تنخواہ یا پنشن کھاتے میں آ جائے گی لیکن اے ٹی ایم سے کیش نکالنے پر صارفین کی جیب پر مار پڑے گی۔یکم اگست سے بینکنگ سروسیزسے متعلق کئی ضوابط کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کا اثر بینک کے تمام صارفین پر پڑے گا۔ آئی سی آئی سی آئی بینک نے اپنے بینک چارجز میں اضافہ کر دیا ہے۔اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالنا اس لئے مہنگاہو رہا ہے، کیونکہ آر بی آئی نے اے ٹی ایم کے ذریعے ایک بینک سے دوسرے بینک میں مالی لین دین پر انٹرچینج فیس 15 روپے سے بڑھا کر 17 روپے کر دی ہے۔ آر بی آئی نے یہ فیصلہ جون میں لیا تھا، تاہم یہ یکم اگست سے نافذ العمل ہوگا۔ غیر مالی لین دین کی فیس بھی 5 روپے سے بڑھا کر 6 روپے کر دی گئی ہے۔ انٹرچینج فیس بینک سے جاری کردہ اے ٹی ایم کارڈ کو کسی دوسرے بینک سے پیسہ نکالنے میں استعمال کرنے پر عائد ہوتی ہے۔

انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک (آئی پی پی بی) نے اپنی ڈور اسٹیپ ڈلیوری خدمات استعمال کرنے والوں کے چارجز میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ پوسٹ پیمنٹ بینک اب ہر بار ان خدمات کے لیے 20 روپے فیس (جی ایس ٹی اضافی) وصول کرے گا۔ تاہم پوسٹ پیمنٹ بینک کا ملازم جب گھر پر آئے گا تو صارف کئی بار لین دین کر سکتا ہے۔ آئی سی آئی سی آئی بینک نے بھی یکم اگست سے گھریلو بچت کھاتہ ہولڈروںکے لیے اے ٹی ایم ٹرانزیکشن چارجز اور چیک بک چارجز میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS