ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو دی 3-4 سے شکست

0
Business Standard

ٹوکیو (یو این آئی) :وندنا کٹاریہ کی گول ہیٹ ٹرک کی بدولت ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے یہاں جمعہ کے روز جنوبی افریقہ کو پول اے کے اپنے آخری لیگ میچ میں3-4 سے شکست دے دی۔ وہیں دوسری جانب دنیا کی نمبرپانچ گریٹ برٹین کی خاتون ہاکی ٹیم کے یہاں ہفتہ کو آئرلینڈ کوپول اے کے آخری میچ میں 0-2 سے شکست دینے کے ساتھ ہی ہندوستان کی کوارٹرفائنل میں جگہ پکی ہوگئی۔ اس سے قبل ہندوستان نے آج جنوبی افریقہ کوپول اے کے اپنے آخری لیگ میچ میں 3-4 سے شکست دی اوراپنی گروپ اسٹیج مہم چوتھے مقام پر ختم کی۔ہندوستان نے اس جیت کے ساتھ کوارٹرفائنل میں جانے کی اپنی امید قائم رکھی، لیکن گریٹ برٹین اورآئرلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کے نتائج نے اس کا داخلہ یقینی بنایا۔
وندنا کٹاریہ اوای ہاکی اسٹیڈیم میں گول کی ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی ہندوستانی خواتین ہاکی کھلاڑی بنیں۔ وندنا نے چوتھے ،17 ویں اور49 ویں منٹ میں گول کیا۔ ان کے علاوہ نیہا نے32 ویں منٹ میں ٹیم کے لئے ایک گول کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیرن گلاسبی نے15 ویں منٹ میں ،کپتان ایرن ہنٹر نے30 ویں اور ماریزن ماریس نے39 ویں منٹ میں گول کیا۔
ہندوستان کے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لئے یا تو آئرلینڈ کا گریٹ برطانیہ کے خلاف ہارنا لازمی یا میچ ڈرا ہو تھا لیکن گریٹ برٹین نے ہمسایہ ملک آئرلینڈ کوآسانی سے شکست دے دی۔ پورے مقابلے میں اس کا دبدبہ قائم رہا۔ پہلے کوارٹرمیں آئرلینڈ پربنے دباو کافائدہ اٹھاتے ہوئے گریٹ برٹین کی ٹاؤن سینڈ سوسناہ نے 17 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کوگول میں تبدیل کرکے ٹیم کو0-1 کی برترتی دلائی۔ اس کے بعد تیسرے کوارٹرمیں مارٹن حناح نے 32 ویں منٹ میں گول کرکے برتری میں مزید اضافہ کرکے 0-2 کردیا۔ چوتھے اورآخری کوارٹر تک برٹین نے اس برتری کو قائم رکھا اورمیچ اپنے نام کیا۔ اس جیت کے ساتھ گریٹ برٹین نے پانچ میچوں میں نوپوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر رہتے ہوئے اپنی گروپ اسٹیج مہم ختم کی۔ہندوستانی خاتون ٹیم اب پیرکو کوارٹر فائنل مقابلے میں آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گی۔ دوسرے کوارٹر فائنل مقابلوں میں جرمنی اورارجنٹینا، نیدرلینڈ ونیوزی لینڈ، اسپین اورگریٹ برٹین۔ دونوں مقابلوں کی فاتح ٹیمیں فائنل میں بھڑیں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS