نئی دہلی:مہاتما گاندھی کی پسندیدہ بھجن کادھن’ابائیڈ ود می‘اس بار بیٹنگ ریٹریٹ میں نہیں سنا ئی دے گی۔ بیٹنگ ریٹریٹ کے لیے 26 دھنوں کی فہرست بنائی گئی ہے، جس میں ’ابائیڈ ود می‘شامل نہیں ہے۔ یہ مہاتما گاندھی کی برسی سے ایک دن پہلے 29 جنوری کو بیٹنگ ریٹریٹ تقریب کے اختتام پر بجایاجاتاہے۔ 1950 سے یہ دھن بیٹنگ ریٹریٹ میں بجائی جاتی رہی ہے، لیکن اسے 2020 میں پہلی بار ہٹادیا گیا۔ اس پر کافی تنازع کھڑاہونے کے بعد اسے دوبارہ 2021 کی تقریب میں شامل کیا گیا۔ یہ دوسری بار ہے جب بیٹنگ ریٹریٹ سے اس دھن کو ہٹایا گیا ہے۔ہفتہ کو ہندوستانی فوج کی طرف سے پورے پروگرام کا بروشر جاری کیا گیا۔ اس میں اس دھن کا ذکر نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS