قطر کی عدالت نے ہندوستان کے آٹھ سابق بحریہ افسران کو کیوں موت کی سزا سنائی؟ پڑھیے پوری رپورٹ

0
قطر کی عدالت نے ہندوستان کے آٹھ سابق بحریہ افسران کو کیوں موت کی سزا سنائی؟ پڑھیے پوری رپورٹ
قطر کی عدالت نے ہندوستان کے آٹھ سابق بحریہ افسران کو کیوں موت کی سزا سنائی؟ پڑھیے پوری رپورٹ

نئی دہلی: قطر میں گرفتار بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ جس پر حکومت ہند نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سزائے موت کے فیصلے سے حیران ہیں۔ ہم فیصلے کی تفصیلی کاپی کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہم اہل خانہ اور قانونی ٹیم کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔

ہندوستانی شہریوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام قانونی آپشنز تلاش کیے جا رہے ہیں۔ جن آٹھ ہندوستانیوں کو موت کی سزا سنائی گئی ہے، انہیں گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے خلاف مارچ میں جاسوسی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

وہ آٹھ سابق افسران کون ہیں؟

  • کیپٹن نوتیج سنگھ گل
  • کیپٹن بیرندر کمار ورما
  • کیپٹن سوربھ واششتھا
  • کمانڈر امیت ناگپال
  • کمانڈر پورنیندو تیواری
  • کمانڈر سوگوناکر پاکالا
  • کمانڈر سنجیو گپتا
  • راگیش

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بحریہ کے ان آٹھ سابق افسران کو گزشتہ برس اگست میں حراست میں لیا گیا تھا۔

ان افسران پر مبینہ طور پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔ قطر کی نیوز ویب سائٹ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ان افسران پر قطر کے سبمرین کے منصوبے سے متعلق معلومات اسرائیل کو دینے کا الزام ہے۔ تاہم حکومت ہند کی طرف سے قطر کی حکومت کی طرف سے ان سابق افسران پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں کوئی خاص معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی کے مطابق ان سابق افسران کے خلاف مقدمے کی سماعت رواں سال 29 مارچ کو شروع ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: قطر میں ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو سزائے موت کا اعلان

 

ان سابق افسران پر مبینہ طور پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔ الزام ہے کہ قطر اٹلی کے ساتھ آبدوزوں کے حوالے سے معاہدہ کر رہا تھا جس کی معلومات ان افسران نے اسرائیل کو دیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS