اومیکرون ویرینٹ کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے

0

جینوا(ایجنسیاں)عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے عالمی وباکورونا وائرس کے ویرینٹ اومیکرون کے بارے میں نیا انتباہ جاری کردیا۔ڈیلبو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اومی کرون ویرینٹ پر قابو پانے کیلئے ہالیڈے ایونٹس کو موخر یا منسوخ کردینا چاہئے، کیوں کہ ایک ایونٹ منسوخ کرنا ایک زندگی ختم کرنے سے بہتر ہے۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ آج جشن منا کر کل غم منانے سے بہتر ہے کہ ہم کل ہی جشن منائیں، شواہد موجود ہیں کہ اومی کرون ویرینٹ کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ایک بیان میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے متنبہ کیا تھا کہ لوگ اب وبائی مرض کے بدترین مرحلے میں داخل ہو سکتے ہیں، اومیکرون ویرینٹ ہم سبھی کے گھروں پر دستک دینے والا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS