کس کو خبر ہے کب ہوئی خلقت رسول کی یہ طے کرو ہے کب سے رسالت رسول کی

0

کس کو خبر ہے کب ہوئی خلقت رسول کی
یہ طے کرو ہے کب سے رسالت رسول کی
دل میں نفاق و بغض کا اک سلسلہ رہا
ہونٹوں پہ گونجتی رہی سیرت رسول کی
فرقوں میں بٹ کے رہ گیا اسلام کا وجود
مشکل میں پڑ گئی ہے اب امت رسول کی
شعرائے کائنات ہی پڑھتے نہیں ہیں نعت
قر آن کر رہا ہے تلاوت رسول کی
یہ اکتساب ظرف طبیعت کی بات ہے
یکساں ہے عالمین پہ رحمت رسول کی
ہم نے نبی کے نام کا کلمہ تو پڑھ لیا
لیکن ادا نہ کر سکے اجرت رسول کی
راضی خدا نہ ہوگا کبھی اس سے اے اسد
جس نے قبول کی نہ ہدایت رسول کی
اسد رضوی، مظفر پور

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS