ایک جیسے نمبرز کی 20 لاٹریاں خریدنے اور تمام میں انعام جیتنے والا شخص کون ہے؟

0

مشہور کہاوت ہے کہ ‘ دینے والا جب بھی دیتا ہے، چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے’، ایک امریکی شخص پر یہ کہاوت سچ ثابت ہوگئی ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ولیم نیول نامی شخص نے قرعہ اندازی کیلئے 20 ایک جیسے نمبر والے ٹکٹ خریدے اور خوش قسمتی سے 20 کے 20 میں وہ انعام جیت گیا۔

کروڑوں روپے کی لاٹری جیتنے والے شخص کی انوکھی شرط

رپورٹس کے مطابق ولیم نیول نے 20 لاٹری ٹکٹ جیت کر مجموعی طور پر ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم جیت لی۔

ولیم نے مقامی حکام سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہمیشہ لاٹری ٹکٹ اپنے گھر کے پاس سے خریدتے تھے لیکن اس بار 23 اکتوبر کو انہوں نے 20 ٹکٹ آن لائن خریدے۔

ولیم نے 4 ہندسوں والی قرعہ اندازی کے 20 ٹکٹ خریدے تھے اور تمام ٹکٹس کیلئے ( 1-1-4-5 ) نمبرز کا ہی انتخاب کیا۔ خوش قسمتی سے اس نمبر پر لاٹری نکل آئی اور انہیں فی لاٹری 5 ہزار ڈالر ملے۔

ورجینیا میں ایسا واقعہ پہلی بار دیکھنے میں نہیں آیا، ایک سال قبل بھی ورجینیا سے ہی تعلق رکھنے والے شخص نے ایک قرعہ اندازی کیلئے 25 ایک جیسے نمبر والے ٹکٹ خریدے اور تمام 25 لاٹریوں میں وہ انعام جیت گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS