الہان عمر کا دورئہ پاکستان امریکی سرکار کی اسپانسرشپ میں نہیں

0

واشنگٹن/اسلام آباد (پی ٹی آئی) : امریکی کانگریس (پارلیمنٹ) کی خاتون رکن الہان عمر کا دورہ پاکستان امریکی سرکار کے ذریعہ اسپانسرڈ نہیں ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کے الہان عمر کے دورے کی ہندوستان کے ذریعہ مذمت کیے جانے کے کچھ گھنٹے بعد یہ بات کہی۔
ہندوستان نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا دورہ علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے اور یہ ان کی ’تنگ ذہنیت‘والی سیاست کو ظاہر کرتا ہے۔ اسلام آباد میں سرکاری ذرائع نے کہا کہ امریکہ کے منیسوٹا سے رکن پارلیمنٹ صومالیہ نژاد الہان عمر چکوٹھی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پہنچیں، جہاں انہیں 2003 کے جنگ بندی معاہدہ کا احترام کرنے کےلئے پاکستان اور ہندوستان کی سرحدوں کے درمیان نئے معاہدے کے پہلے اور بعد کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے جمعرات کو یومیہ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے کہا کہ ’جہاں تک میں سمجھتا ہوں، رکن پارلیمنٹ الہان عمر کا پاکستان دورہ امریکی سرکار کے ذریعہ اسپانسرڈ نہیں ہے۔‘اس سے قبل جمعرات کو وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں الہان عمر کے پی او کے دورے کی مذمت کی۔ امریکی کانگریس کی رکن ابھی پاکستان کے 4 روزہ دورے پر ہیں۔ باگچی نے کہا کہ’ہم نے ان کے (الہان عمر کے) ہندوستان کے مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کے ایک علاقہ میں دورے کی خبروں کو دیکھا ہے جو ابھی پاکستان کے ناجائز قبضے میں ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی ایسی لیڈر اپنی تنگ ذہنیت کو ظاہر کرتی ہیں، تب یہ ان کا کام ہے۔‘انہوں نے کہا کہ لیکن اس سلسلے میں ہماری علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی خلاف ورزی ہوتی ہے تب ہم سمجھتے ہیں کہ یہ دورہ قابل مذمت ہے۔
باگچی سے الہان عمر کے پاکستان کے ناجائز قبضہ والے کشمیر کے دورے کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔ افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں پوچھے جانے پر وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہندوستان اس ملک میں واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS