بارہ بنکی جیل میں ہندو قیدی بھی رکھ رہے ہیں روزے!

0

بارہ بنکی، (پی ٹی آئی) : اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع جیل میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی انوکھی مثال پیش کرتے ہوئے مسلمان قیدیوں کے ساتھ 15 ہندو قیدی بھی روز ہ رکھ رہے ہیں اور اس میں جیل انتظامیہ بھی ان کی مدد کر رہا ہے۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو سے محض 30 کلومیٹر کی دوری پر بارہ بنکی جیل میں بند 15 ہندو قیدی روزانہ علی الصباح سحری اور شام کے افطار میں شامل ہو رہے ہیں اور مسلمان قیدیوں کے ساتھ روزہ رکھ رہے ہیں۔ روزہ رکھنے والے مسلمان قیدیوں کے ساتھ علی الصباح 3 بجے اٹھ کر کچھ ہندو قیدی بھی سحری کھاتے ہیں۔ جیل انتظامیہ بھی اس میں ان کی بھرپور مدد کر رہا ہے اور ان قیدیوں کو سحری اور افطار کے لیے کھجور، دودھ جیسی سبھی ضرورت کی اشیاءدی جا رہی ہیں۔ جیل میں مجموعی طور پر ایک ہزار قیدی ہیں۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے روزہ رکھنے والے قیدیوں کو افطار کے وقت کھجور، دودھ، چائے سمیت سبھی ضروری چیزیں دی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ جو قیدی ذائقہ دار کھانا کھانا چاہتے ہیں، انہیں کھانا بھی مہیا کرایا جاتا ہے۔ ہندو قیدی بھی مسلمان قیدیوں کی طرح دن بھر روزہ رکھتے ہیں اور ان کے ساتھ علی الصباح 3 بجے اٹھ کر سحری کھاتے ہیں۔
ضلع جیل کے جیلر آلوک شکلا نے بتایا کہ جیل میں اس طرح مسلم -ہندو بھائی چارہ دیکھ کر ہمیں خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 250 قیدی اس سال روزہ رکھ رہے ہیں،جن میں 15 ہندو قیدی بھی شامل ہیں اور ان سبھی کے لیے ایک وقت کے کھانا کا انتظام کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS