جس سمت جارہا ہے مدینے کا راستہ بے شک وہی ہے دوستو جینے کا راستہ

0

جس سمت جارہا ہے مدینے کا راستہ
بے شک وہی ہے دوستو جینے کا راستہ

یہ سب مرے حضور کی نسبت کا فیض ہے
طوفاں بنا رہا ہے سفینے کا راستہ

پڑھتے رہو درود خدا کے حبیب پر
مل جائے گا تمہیں بھی قرینے کا راستہ

شہباز میری آنکھیں ادھر دیکھتی ہیں بس
جس سمت جارہا ہے مدینے کا راستہ

شہباز احمد شہباز،پچھم بردوان

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS