آپ کے جسمانی اندرونی اعضاء آپ سے کب ڈرتے ہیں؟ جانیے اور احتیاط کیجیے ورنہ بڑا نققصان ہوسکتا ہے

0

ہمارے جسم کا ہر عضو اپنی جگہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے- اگر جسم کا کوئی ایک حصہ یا عضو بھی تکلیف میں ہو تو اس کا اثر پورے جسم پر پڑتا ہے- ہمارے جسم کے اندرونی اعضا سب سے اہم اور نازک ہوتے ہیں اور ہماری تھوڑی سی بےاحتیاطی بھی انہیں بڑا نقصان پہنچا سکتی ہے- آئیے جانتے ہیں کہ ہمارے کونسے جسمانی اعضا کب زیادہ متاثر ہوتے ہیں-
معدہ (Stomach):اس وقت ڈرا ہوتا ہے جب آپ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے۔
گردے (Kidneys):اس وقت خوفزدہ ہوتے ہیں، جب آپ 24 گھنٹے میں 10 گلاس پانی نہیں پیتے۔
پتہ (Gall bladder):اس وقت پریشان ہوتا ہے جب آپ رات 11 بجے تک سوتے نہیں، اور سورج طلوع سے پہلے جاگتے نہیں ہیں۔
چھوٹی آنت (small intestines):اس وقت تکلیف محسوس کرتی ہیں، جب آپ ٹھنڈے مشروبات پیتے ہیں، اور باسی کھانا کھاتے ہیں۔
بڑی میں آنت (Large intestine):اس وقت خوفزدہ ہوتی ہیں، جب زیادہ تلی ہوئی یا مصالحہ دار چیز کھاتے ہیں۔
پھیپھڑے (Lungs): اس وقت بہت تکلیف محسوس کرتے ہیں، جب آپ دھواں دھول سگریٹ بیڑی سے آلودہ فضا میں سانس لیتے ہیں۔
جگر (Liver): اس وقت خوفزدہ ہوتا ہے، جب آپ بھاری تلی ہوئی خوراک اور فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں۔
دل (Heart): اس وقت بہت تکلیف محسوس کرتا ہے، جب آپ زیادہ نمکین اور کولیسٹرول والی غذا کھاتے ہیں۔
لبلبہ (Pancreas): لبلبہ اس وقت بہت ڈرتا ہے، جب آپ کثرت سے مٹھائی کھاتے ہیں، اور خاص کر جب وہ فری دستیاب ہو۔
آنکھیں (Eyes): اس وقت تنگ آ جاتی ہیں، جب اندھیرے میں موبائل اور کمپیوٹر پر ان کی تیز روشنی میں کام کرتے ہیں۔
دماغ (Brain): اس وقت بہت دکھی ہوتا ہے، جب آپ منفی negative سوچتے ہیں۔
اپنے جسم کے اعضاء کا خیال رکھئے، اور ان کو خوفزدہ مت کیجئے۔ یاد رکھئے یہ اعضاء مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں، ان کی اہمیت کو سمجھیں اور ان کا خیال رکھیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS