اسلام آباد (ایجنسیاں): ہندوستان نے پاکستان سے 26/11 حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی حوالگی کی مانگ کی ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حوالگی کے حوالے سے کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بلوچ کے بیان سے ایک روز پہلے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا تھا کہ ہندوستان نے حافظ سعید کو ہندوستان کے حوالے کرنے کے حوالے سے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ خصوصی مقدمے کا سامنا کرے۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا تھا کہ دہشت گرد کی حوالگی کیلئے کچھ دستاویز کے ساتھ درخواست حال ہی میں اسلام آباد بھیجی گئی تھی۔ باگچی نے اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ حال ہی میں حوالگی کی درخواست حکومتِ پاکستان کو بھیجی گئی تھی۔
واضح ر ہے کہ حافظ سعید ممبئی میں 26/11 کے حملوں اورپلوامہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہے اور امریکہ نے حافظ سعید کی تنظیم پر انعام بھی رکھا ہے۔حا فظ سعید دہشت گردوں کی مالی معاونت کیس میں پاکستان کی جیل میں بند ہیں۔اسے دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں 15 سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ’بی جے پی بھگوان رام کو اپنا امیدوار بنائے گی‘: سنجے راؤت
گزشتہ سال بھی پاکستانی عدالت نے حافظ سعید کو دہشت گردی کے واقعات کیلئے رقم جمع کرنے کے الزام میں 31 سال قید کی سزا سنائی تھی۔