جرائم کے پیش نظر مغربی یوپی کافی حساس : ڈی جی پی

0
Times of India

میرٹھ : (یواین آئی) اترپردیش پولیس کے ڈی جی پی مکل گوئل نے آج کہا کہ جرائم کے اعتبار سے مغربی اترپردیش کافی حساس ہے جو راجدھانی دہلی اور پورے اترپردیش کو متاثر کرتا ہے۔ گوئل نے آج یہاں میرٹھ زون کے آٹھ اضلاع کے جرائم کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سائبر جرائم کے دورمیں پولیس تفتیش پوری طرح سے کارگر نہیں ہے جس کے لئے یولیس انسپکٹروں کو خصوصی ٹریننگ دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سبھی کپتانوں اور کمشنر سے پولیس طرزعمل کو بہتر بنانے کے لئےتجاویز طلب کی گئی ہیں جس سے ان پر کام کیا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ یوم آزادی پرسخت سیکورٹی کے پیش نظراڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور انسپکٹر جنرل آف پولیس سمیت تمام افسران کو خود سے جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس سے قبل گوئل نے زون کے اعلی افسران اورعوامی نمائندوں سے بھی میٹنگ کی۔ گوئل نے بتایا کہ نئے بنائے گئے اضلاع باغپت اور شاملی میں جلد پولیس لائن کی تعمیر کرانے کے ہدایات دئیے گئے ہیں جس کے لئے زمین کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS