یوپی میں سیلاب کی تباہ کاریاں، جانیں کتنے گاؤں پانی سے متاثر

0
Image: Mid-day

لکھنؤ: (ایجنسی) اترپردیش کے 24 اضلاع کے 605 گاوں سیلاب سے متاثرہیں۔ ہمیر پور، باندہ اور جالون جنوبی اترپردیش کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع ہیں جہاں سیلاب تباہی مچا رہا ہے۔ وسطی اتر پردیش کے ضلع اٹاوا میں 67 گاوں سیلاب سے لڑ رہے ہیں۔ اتر پردیش کے 110 گاؤں آس پاس کے علاقوں سے مکمل طور پر منقطع ہوچکے ہیں۔ پریاگ راج، غازی پور اور بلیا میں گنگا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ جمنا بھی پانچ مقامات پر خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔پریاگ راج میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 گنا زیادہ بارش ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پورے اتر پردیش میں 154 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔ اتر پردیش میں، وسیع پیمانے پر بارش اور ڈیموں سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے ، کئی دریاؤں میں تیزی ہے اور ریاست کے 24 اضلاع کے 600 سے زائد گاوں سیلاب کی زد میں آگیے ہیں۔
چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے سیلاب سے متاثرہ جالون اور ہمیر پور کے زیر آب علاقوں کا فضائی سروے کیا اور عہدیداروں کو ریلیف اور حفاظتی کام کی ہدایت دی۔خبررساں ایجنسی کے مطابق ریلیف کمشنر کے دفتر سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ہمیر پور، باندہ، ایٹاوہ، جالون، وارانسی، کوشامبی، چندولی ، حاجی پور، اوریا، کانپور،پریاگ راج، فرخ آباد، آگرہ، بلیا، مرزا پور ، گورکھپور ، سیتا پور، مؤ ، لکھیم پور کھیری، شاہجہان پور، بہرائچ، گونڈا ، کانپور نگر اور فتح پور کے 605 دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ہمیر پور کے 75 گاو&ں سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ اس کے علاوہ باندہ کے 71 گاؤں اور اٹاوا اور جالون کے 67-67 گاوں زیر آب ہیں۔ ریاست کے 110 سیلاب سے متاثرہ گاؤں کا رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS