ترنمول کانگریس کے پارلیمانی وفد کا الیکشن کمیشن کو میمورنڈم
نئی دہلی، (پی ٹی آئی): مغربی بنگال میں پولنگ مراکز کے 100 میٹر کے اندر ریاستی پولیس کے اہلکاروں کو موجود رہنے کی اجازت نہیں دینے کے الیکشن کمیشن کے مبینہ فیصلے کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد جمعہ کو انتخابی ادارہ سے ملا۔ ارکان پارلیمنٹ نے الزام لگایا کہ بنگال میں غیر جانبدارانہ الیکشن ’حقیقت سے بہت دور‘ ہوتا جا رہا ہے۔ سوگت رائے، یشونت سنہا، محمد ندیم الحق، پرتما منڈل اور مہوا موئترا سمیت ٹی ایم سی پارلیمانی وفد نے الیکشن کمیشن کے قدم کو ’جانبدارانہ‘بتایا۔
الیکشن کمیشن کو سونپے گئے میمورنڈم میںکہا گیا کہ’یہ اب بالکل واضح ہو رہا ہے کہ مغربی بنگال میں آزاد، غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن حقیقت سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ یہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے ذریعہ ریاست میں ہونے جا رہے انتخابات کے سلسلے میں لیے گئے جانبدارانہ قدم سے واضح ہے۔‘ اس میں کہا گیا ہے کہ ’پہلے، مثال کے طور پر، میڈیا میں یہ بتایا گیا ہے کہ ای سی آئی نے پولنگ مراکز کے 100 میٹر کے اندر ریاستی پولیس کی موجودگی کی اجازت نہیں دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ایسی جگہوں پر صرف سینٹرل فورسز کی تعیناتی ہوگی۔ اگر یہ صحیح ہے تو یہ فیصلہ غیر معمولی ہے اور جو مغربی بنگال میں پولیس انتظامیہ کے وقار پر سنگین الزام لگاتا ہے۔‘میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ مناسب سطح پر اس کی تصدیق کی جانی چاہیے۔
ٹی ایم سی نے کہا کہ ای سی آئی کا فیصلہ صرف مغربی بنگال کے لیے ہے، ملک کی 4 دیگر ریاستوں کے لیے نہیں ہے جہاں اس کے ساتھ الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ پارٹی نے کہا کہ سینٹرل فورسز کی تعیناتی قانون و انتظام کو سنبھالنے میں ریاستی سرکار کی مدد کرنے کے لیے ہونی چاہیے اور نہ کہ ریاستی پولیس کے اہلکاروں کی جان بوجھ کر توہین کرنے کے لیے جنہوں نے مختلف سرکاروں کے تحت کام کیا ہے۔‘پارٹی کے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ ’اس لیے یہ مناسب مطالبہ ہے کہ آزاد اور غیر جانبدارانہ الیکشن یقینی بنانے کے لیے ریاست اور سنٹرل فورسز کے درمیان مناسب تال میل ہونا چاہیے اور ریاست اور سینٹرل پولیس فورس دونوں کے مشترکہ گروپوں کو پولنگ مراکز کے 100 میٹر کے دائرے میں تعینات کیا جانا چاہیے۔‘اس میں کہا گیا ہے کہ’ہم آپ سے پولنگ مراکز کے 100 میٹر کے اندر صرف سینٹرل فورسز کو تعینات کرنے کے اپنے فیصلے کو واپس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ووٹروں کو یہ یقین دلانے کے لیے کہ ان کی پسند کو الیکٹرونک اور طبعی دونوں طریقے سے درج کیا گیا ہے، ہم پولنگ ختم ہونے کے بعد ای وی ایم کے ساتھ 100 فیصد وی وی پی اے ٹی مشینوں کے پرچی کے ملان کی ہماری مانگ کو دوہراتے ہیں۔‘
بنگال میں غیرجانبدارانہ الیکشن’حقیقت سے بہت دور‘
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS