کووڈ19- کے پھیلاؤ میں تبلیغی جماعت کے کردارکاذکر

0

ایم بی بی ایس کی کتاب کو واپس لیا گیا، مصنفین نے معافی مانگی
ممبئی، (پی ٹی آئی) مہاراشٹر میں ایم بی بی ایس کے سیکنڈ ایئر کے طلبا کیلئے ایک حوالہ جاتی کتاب کے
کچھ حصے پر اعتراض کیے جانے کے بعد کتاب کو واپس لے لیا گیا ہے۔ کتاب کے کچھ حصے کورونا
وائرس انفیکشن کے پھیلائو کو مبینہ طور پر نئی دہلی میں تبلیغی جماعت کے پروگرام سے جوڑتے ہیں جس
پر اعتراض ظاہر کیا گیا تھا۔ ایک عہدیدار نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔ ایسنشیئلس آف میڈیکل مائیکرو
بائلوجی‘ کے تیسرے اڈیشن کے مصنفین نے اس سلسلے میں معافی بھی مانگی ہے۔ ’اسٹوڈنٹس اسلامک
آرگنائزیشن‘نے کتاب کے دعوے پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ تنظیم نے کہا کہ ایسا کوئی مطالعہ نہیں ہے
جو اس بات کی تصدیق کرتا ہو کہ کووڈ19- وبا کا پھیلائو تبلیغی جماعت کے پروگرام میں لوگوں کے جمع
ہونے کے سبب ہوا ہو۔ اس اعتراض کے بعد کتاب کے مصنف ڈاکٹر اپوربا شاستری اور ڈاکٹر سندھیا بھٹ
نے کہا -معافی ’اگر انجانے میں اس سے کچھ لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہوں۔‘ مصنفین نے اعتماد
ظاہر کیا ہے کہ نئے اڈیشن میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی۔ سرکاری عہدیدار نے تصدیق کی کہ کتاب
کو واپس لے لیا گیا ہے۔ مذکورہ تنظیم نے حوالہ جاتی کتاب کو واپس لیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ واضح
رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں نئی دہلی میں تبلیغی جماعت کا ایک پروگرام ہوا تھا جس میں حصہ لینے
والے کافی لوگ کورونا وائرس انفیکشن کی زد میں آ گئے تھے۔ اس میں شامل ہونے والے متعدد لوگوں کو بعد
میں گرفتار بھی کیا گیا تھا اور ان کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی تھی لیکن عدالت نے ان معاملوں کو خارج
کردیا تھا اور کہا تھا کہ ایسے کوئی تبوت نہیں ہیں جو ثابت کرتے ہوں کہ تبلیغی جماعت کے ارکان
انفیکشن پھیلا رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS