کولکتہ: کمپنی میں چینی سرمایہ کاری کے سبب150 زومیٹو ڈیلیوری بوائز نے دیا استعفیٰ

0

وادی گلوان میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی)  پر ہندوستان اور چین کے مابین تنازع کے بعد ، لوگوں نے چین کا بائیکاٹ کرنا تو شروع کر ہی دیا ہے،  لیکن اب کچھ ایسے افراد بھی سامنے آئے ہیں جنہوں نے چین نے جس کمپنی میں سرمایہ کاری کی ہے ان اداروں میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سب سے بڑا اور پہلا نام زومیٹو ہے۔  مغربی بنگال کے کولکتہ کے علاقے بیہالا میں 150 زومیٹو ڈلیوری بوائز نے کمپنی سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ، چینی کمپنی علی بابا کے ذیلی ادارہ اینٹ فنانشل نے جنوری میں زومیٹو میں تقریبا 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔
ان لوگوں نے مظاہرے بھی کئے ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم کسی ایسی کمپنی کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے جو چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کرے، کیونکہ انہوں نے ہمارے فوجیوں کو مار ڈالا ہے۔
انہوں نے کہا ہمارے پسینے کا منافع چینی کمپنیوں کو نہیں ملنا چاہئے۔ ہمارے پیسوں سے ، وہ ہمارے ملک کی فوج پر حملہ کر رہے ہیں اور ہم سے ہماری ہی زمین لینا چاہتے ہیں۔ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ، یہاں تک کہ اگر ہم اور ہمارے اہل خانہ بھوکے ہیں ، یہ قابل قبول ہے لیکن ہم چین کی سرمایہ کاری والی کسی بھی کمپنی میں کام نہیں کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ان میں بہت سے لوگ ہیں جن کے خاندان کی روزی انحصار ان کی ملازمتوں پر ہے لیکن یہ لوگ ملک اور فوج کے لئے فاقہ کشی کے لئے تیار ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS