اسپین کی سڑکوں پر پھرسے ماسک لگانالازمی

0
bbc

میڈرڈ: (یو این آئی/ اسپوتنک) اسپین میں کووڈ19 کے معاملے دوبارہ بڑھنے کے سبب سڑکوں پرماسک پہننا پھر سے لازمی ہوجائے گا۔ یہ اطلاع حکومت نے دی ہے۔ کابینہ نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ دستاویز جمعرات کو وزراء کونسل کے اجلاس میں منظور کی جائے گی۔ وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے خود مختار برادریوں کے سربراہوں کی میٹنگ میں کابینہ کے اس منصوبے کا اعلان کیا۔ اسپین میں رواں سال جون میں سڑکوں پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی تھی تاہم بند عوامی مقامات پر ماسک پہننا بدستور لازمی تھا۔ اسپین کووڈ 19 کی چھٹی لہر کا سامنا کر رہا ہے۔ تقریباً 90 فیصد آبادی کو ویکسین لگائے جانے کے باوجود انفیکشن میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 27 ہزار سے زائد نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS