ملک صدارتی نظام حکومت کی جانب گامزن:ممتا بنرجی

0
image:ndtv

کولکاتا، (پی ٹی آئی) : مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کو دعویٰ کیاکہ اختیارات لوگوں کے ایک طبقہ کے ہاتھوں میں مرکوز ہوتے جا رہے ہیں، جو ملک کو صدارتی نظام حکومت کی جانب لے جا سکتا ہے۔ ممتا نے یہاں ویسٹ بنگال یونیورسٹی آف جیوریڈیکل سائنسز (این یو جے ایس) کی تقریب تقسیم اسناد میں عدلیہ سے یہ یقینی بنانے کی اپیل کی کہ ملک کا وفاقی ڈھانچہ برقرار رہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ ’سبھی جمہوری اختیارات لوگوں کے ایک طبقہ کے ہاتھوں میں مرکوز ہوتے جا رہے ہیں، یہ ملک کو صدارتی نظام حکومت کی جانب لے جا سکتا ہے۔‘ ممتا تقریب تقسیم اسناد کی مہمان خصوصی تھیں۔ یونیورسٹی کے چانسلر چیف جسٹس آف انڈیا ادے امیش للت بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS