موبائل کی بیٹری کو کس طرح لمبے عرصے تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے یا وہ کیا طریقے ہیں جن سے موبائل فون کی بیٹری کی عمر بڑھائی جا سکتی ہے؟
یہ سوالات اکثر لوگوں کی جانب سے کیے جاتے ہیں بلکہ لوگوں کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ مختلف طریقوں پرعمل کرکے اپنے موبائل کی بیٹری کو لمبے عرصے کے لیے کارآمد رکھ سکیں۔
عربی میگزین سیدتی نے موبائل فون کی بیٹری کے حوالے سے عوامی سطح پر مشہور ان سات امور کی نشاندہی کی ہے جن کے بارے میں لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ ان پرعمل کرنے سے فون کی بیٹری کی عمر بڑھ سکتی ہے۔
معذور افراد اب چہرے کے اشاروں سے موبائل فون استعمال کرسکتے ہیں
ایپل کو آئی فون 13 کی طلب پوری کرنے میں مشکلات
صارفین کو سائبر حملوں سے بچانے کے لیے انسٹاگرام کی نئی مہم
سوشل میڈیا پرموبائل کی بیٹری کی عمر بڑھانے کے بارے میں بہت سی غلط معلومات عوام میں مقبول ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اس کے باوجود کچھ لوگ ان افواہوں پر یقین کرتے ہوئے ان طریقوں کو اپناتے ہیں تاکہ ان کے موبائل فون کی بیٹری کی عمر بڑھ سکے۔
زیر نظر مضمون میں ان چند طریقوں کو بیان کیا جا رہا ہے جو بیٹری کی عمر بڑھانے کے لیے بتائے جاتے ہیں کہ ان میں کیا غلط اور کیا درست ہیں۔
کیا چارجنگ 100 فیصد ہونے کے بعد بھی بیٹری چارج ہوتی ہے؟
موبائل فون کا چارجر بیٹری کو سو فیصد چارج ہونے کے بعد بھی چارجر خود کار طریقے سے بند نہیں ہوتا بلکہ اس کا عمل جاری رہتا ہے اگر چارجر کو نہ نکالا گیا تو اس سے بیٹری متاثر ہوتی ہے۔
کیا ایروپلین موڈ میں رکھنے سے چارجنگ جلدی ہوتی ہے؟
اس حوالے سے بعض لوگ جو یہ عمل کرتے ہیں وہ درست ہے کیونکہ جب موبائل کو ایروپلین موڈ پر رکھ کر چارجنگ کی جاتی ہے تواس صورت میں موبائل کی دیگر ایپلی کیشن جن میں وائی فائی، بلوٹوتھ وغیرہ آف ہو جاتے ہیں اور موبائل کی انرجی خرچ نہیں ہو رہی ہوتی جس سے موبائل جلد چارج ہو جاتا ہے۔
کیا غیر معیاری چارجرز موبائل فون کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں؟
موبائل چارجنگ کے لیے غیر معیاری یا جعلی چارجر استعمال نہ کیا جائے کیونکہ جعلی و غیر معیاری چارجر کے ایمپیئرز موبائل کی بیٹری کے حساب سے نہیں ہوتے جس کی وجہ سے وہ موبائل کو گنجائش سے زیادہ وولٹیج دیتے ہیں جو بیٹری کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
جہاں تک موبائل فون کو لیپ ٹاپ یا پی سی کے ذریعے چارج کرنے کی بات ہے تو یہ بہترطریقہ ہے کیونکہ کمپیوٹر کی پورٹ سے موبائل کو اتنا ہی کرنٹ ارسال کیا جاتا ہے جتنی بیٹری کی کم سے کم حد ہوتی ہے۔
موبائل کو کچھ دیر کے لیے بند کرنا بیٹری کے لیے مفید ہوتا ہے؟
یہ تصور غلط ہے کیونکہ اب سمارٹ فونز میں جو بیٹریاں استعمال کی جا رہی ہیں وہ نکل میٹل ہائیڈرائیڈ ہیں جبکہ اس سے قبل موبائل فونز میں لیتھیم بیٹری استعمال کی جاتی تھیں۔ اس لیے موبائل کو آف کرنے سے بیٹری کی عمر نہیں بڑھائی جا سکتی۔
کیا ٹھنڈی بیٹریاں بہتر طور پر کام کرتی ہیں؟
بعض سمارٹ فون صارفین کا خیال ہوتا ہے کہ بیٹری گرم ہونے پر استعمال کرنے سے موبائل فون کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس بارے میں نہ صرف گرم بلکہ زیادہ ٹھنڈا ہونے پر بھی بیٹری متاثر ہوسکتی ہے جبکہ کمرے کا درجہ حرارت بیٹری کے لیے مثالی ہوتا ہے۔
بیٹری مکمل ختم ہونے پر چارج کی جا سکتی ہے؟
یہ تصورقطعی طور پرغلط ہے کیونکہ جب بیٹری کا چارج 50 فیصد ہوتا ہے تو وہ بہتر طور پر کام کرتی ہے جبکہ اسے زیرو ہونے کے بعد چارج کرنا درست عمل نہیں۔
اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ جب چارجنگ 10 سے 15 فیصد تک پہنچ جائے تو موبائل کو چارج پر لگایا جائے اور 100 فیصد چارج ہونے سے قبل ہی ڈسچارج کر دیا جائے۔
کیا بیٹری کو تبدیل کرنا موبائل کے لیے مفید ہوسکتا ہے؟
یہ درست ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ جب بیٹری کافی استعمال ہو کرکمزور پڑ چکی ہو تو یقینی طور پر اس کا اثر موبائل فون کی کارکردگی پر مرتب ہوگا ایسے میں بیٹری تبدیل کرنا مفید ثابت ہوتا ہے۔
تاہم بیٹری تبدیل کرنے سے قبل اس بات کی یقین دہانی کرلیں کہ اصلی بیٹری ہی موبائل میں لگائی جائے غیر معیاری یا نقلی بیٹری سے اجتناب کیا جائے۔