image"elgalabwater

نئی دہلی: مشرقی دہلی کے وکاس مارگ پر پانی کی پائپ لائن میں ہوئی لیکیج کو ٹھیک کر لیا گیا ہے۔اس کے بعد ڈائریکٹ ٹیپنگ کے ذریعہ پہنچنے والے پانی کی سپلائی بحال ہوگئی ہے،جبکہ یو جی آر کے توسط سے ملنے والے پانی کی سپلائی بھی جلد بحال ہوجائے گی ۔دہلی جل بورڈ کے وائس چیئر مین راگھو چڈھا کورونا متاثر ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی صلاح پر کوارنٹین ہیں۔اس کے باوجود ڈی جے بی کے سینئر افسروں کے ساتھ ویڈیو کال اور فون کال کے ذریعہ چڈھا زمینی سطح پر کام پر نظر رکھ رہے ہیں ۔وکاس مارگ کے کچھ لوگوں نے شکایت کی تھی کہ پانی کی لائنوں میں لیکیج کی وجہ سے پانی ان کے بیسمنٹ میں چلا گیا ہے جس سے بلڈنگ کو خطرہ پیدا ہوگیا ۔ایسے میں کسی بھی ایمر جنسی سے بچنے کے لئے مرمت کا کام شروع کیا گیا ۔اس کی وجہ سے بھاگیرتھی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے مشرقی اور شمال مشرقی دہلی میں پانی کی سپلائی بند کردی گئی تھی۔پانی سپلائی بند ہونے سے متاثر ہونے والے علاقوں کے لوگوں کو 12گھنٹے میں مرمت کا کام کئے جانے کے بارے میں جانکاری دی گئی تھی لیکن کھدائی کے بعد صحیح دقت کا پتہ لگا ۔سڑک کے نیچے سے جڑی کیبل اور پانی کے واپس آنے سے لائنوں کو ویلڈنگ کرنے میں دقت آئی۔ اس کی وجہ سے لیکیج ٹھیک کرنے کے کام میں 24گھنٹے کی تاخیر ہوئی اور وقت مقررکے اندر کام پورا نہیں ہوپایا ۔پانی سپلائی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے دہلی جل بورڈ نے مشرقی اور شمال مشرقی دہلی کے متاثرہونے والے علاقوں میں پانی کے ٹینکر بھجوائے ۔جل بورڈ کے سینئر افسر نے کہا کہ وہ پانی سپلائی سے متاثر ہونے والے لوگوں کاتعاون کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔دہلی میں پانی کی بربادی کو کم سے کم پابند بنانے کے لئے افسروں اور انجینئروں کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے۔موجودہ حالت کے بارے میں افسر نے کہا کہ مرمت کا کام شام 4بجے تک پورا ہوگیا اور اتوار شام تک پانی کی سپلائی بحال کردی گئی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS