image:healthaffairs

راڈارپربینکوئیٹ ہال، لاپروائی سامنے آئی تو ہوگی کارروائی،آج بڑی تعداد میں دہلی -این سی آرمیں ہونے والی ہیں شادیاں
نئی دہلی(ایس این بی ): محکمہ صحت نے دہلی میں چوتھی لہر کے ساتھ ہی گزشتہ 4 دنوں سے 400 سے زیادہ کورونا وبا کے معاملے آنے سے الرٹ ہوگیا ہے۔ دہلی سرکار کے محکمہ صحت نے 11 اضلاع کے ڈویژنل مجسٹریٹ، سی ڈی ایم او کے ساتھ ہی مقامی پولیس کو ہدایت دیے ہیں کہ وہ پیر یعنی 15 مارچ سے شروع ہورہے شادی کے ’شبھ مہورت‘ کے مدنظر بینکوئیٹ ہال، فائیواسٹار ہوٹل، بھون، پارکوں میں جمع ہونے والے پروگراموں پر نظر رکھے۔ طے شدہ گائیڈ لائن سوشل ڈسٹینسنگ کو نظر انداز کرتے ہوئے پائے جانے پر انتظامیہ کارروائی کرے۔ کورونا کے یوٹرن لینے سے گزشتہ 12 مہینے سے اقتصادی تنگی جھیل رہے بینکوئیٹ ہال مالکان کے پسینے چھوٹنے لگے ہیں۔ خصوصی صحت سکریٹری ایم ایس علی نے جاری ہدایت میں ہدایات دی ہیں کہ ایسے ادارے جو کووڈ وبا کی روک تھام میں لگے ہوئے ہیں وہ یہ یقینی کریں کہ ان کے یہاں منعقد ہورہے مذہبی، فیملی پروگرام میں کہیں دو گز کی دوری، ماسک پہننے، سینٹائزیشن، زیادہ تعداد میں بھیڑ تو جمع نہیں ہورہی ہے۔ گزشتہ ماہ ہی شادیوں میں 50 لوگوں کی لمٹ کو بڑھا کر 200 کیا گیا ہے، لیکن گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کو کمزور دیکھ کر لوگ اب سوشل ڈسٹینسنگ سے جڑے ضوابط کو نظر انداز کررہے ہیں۔ مختلف ڈویژنل کمشنر دفاتر سے ملی اطلاع کے مطابق ایس ڈی ایم کی ٹیموں کے ساتھ سول ڈیفنس کے والنٹیئر بھی بینکوئیٹ ہال، مندروں وغیرہ پر نظر رکھے ہوئے ہے، تاکہ لوگ سوشل ڈسٹینسنگ کے ضوابط کی تعمیل کریں۔ لوگوں کو نہ صرف بینکوئیٹ ہال کے اندر بلکہ گاڑیوں، پارکنگ وغیرہ میں بھی ان سے جڑے ضوابط کی تعمیل کرنا پڑے گی۔ گزشتہ 2 دنوں سے انتظامیہ کی ٹیمیں مندروں، پارکوں اور بازاروں میں کافی سختی سے چالان کررہی ہے۔ فروری میں ایک ہی سایا تھا۔ اسی طرح اب مارچ میں بھی ایک ہی سایا ہے، اسی وجہ سے 15 مارچ کو بڑی تعداد میں شادیاں ہورہی ہیں۔
راجدھانی میں عالمی وبا کورونا کی رفتار تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ دہلی سرکار کے ذریعہ جاری میڈیکل بلیٹن کے مطابق اتوار کو مسلسل چوتھے دن کورونا وائرس وبا کے 400 سے زائد نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کل 407 نئے معاملوں کا پتہ چلا ہے، 2 اور لوگوں کی وبا سے موت ہوگئی ہے،350 لوگ صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ دن بھر کل 68,223 لوگوں کی کورونا کی ٹیسٹنگ کی گئی۔ اس میں سے 41,195 آر ٹی پی سی آر، جبکہ 27,028 ریپڈ اینٹی جین ٹسٹ کئے گئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS