رواں عمرہ سیزن میں اب تک 10 لاکھ افراد کو ویزا جاری

0

 جدہ:سعودی عرب میں حج اور عمرے کی وزارت کی جانب سے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ حج سیزن کے بعد سے رواں ماہ 12 ربیع الاوّل تک عمرے کے 1050665 ویزے جاری کیے گئے۔ اس عرصے میں 838464 معتمرین مملکت پہنچے، جبکہ فی الوقت مملکت میں موجود معتمرین کی تعداد 298002 ہے۔یاد رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے ’مقام‘کے نام سے بکنگ کے مرکزی نظام کی ویب سائٹ متعارف کرائی ہے۔ یہ نظام خدمات فراہم کرنے والی عمرہ کمپنیوں، ہوٹلوں اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو معتمرین اور مسجد نبوی کے زائرین کے ساتھ سفر کے عالمی پلیٹ فارموں کے ذریعے براہ راست معاہدے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس کا مقصد فریقین کے حقوق کا تحفظ اور ان کے درمیان خدمات کو جانچ اور شفافیت کی اعلی ترین سطح پر پہنچانا ہے۔مذکورہ’گلوبل ڈسٹری بیوشن سسٹم‘ وزارت حج و عمرہ اور وزارت خارجہ کو نیشنل انفارمیشن سینٹر کے ساتھ مربوط کرتا ہے، تا کہ کاغذی کارروائی کے بغیر الکٹرونک ویزوں کا اجرا عمل میں آ سکے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS