دہلی اور قرب و جوار میں فضائی آلودگی،15نومبر تک اسکول بند

0

دارالحکومت دہلی اور قرب وجوار میں فضائی آلودگی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ جس کی وجہ سے جہاں عوام کو اپنی صحت کے تئیں خطرہ لاحق ہے تو دوسری جانب حکومت دہلی کی نیند حرام ہوچکی ہے۔
اے کیو آئی کی سطح خطرے کے نشان سے ابتک بہت اوپر پہنچی ہوئی ہے۔گزشتہ دنوں اے کیو آئی کی سطح میں کچھ بہتر درج کی گئی تھی۔لیکن اتوار کے روز سے ہی آب و ہوا مزید زہریلی اور آلودہ ہوگئی ہے۔
این سی آر میں نوئیڈا اور غازی آباد کی صورت حال بد سے بدتر ہے۔نوئیڈا اور غازی آباد کا ایئر کوالیٹی انڈیکس482درج کیا گیاہے۔
جب کہ دہلی کا اے کیو آئی467ریکارڈ کیا گیا ہے۔آلودگی کی سطح کو دیکھتے ہوئے اسکولوں کو15نومبر تک کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ راجستھان اور ہریانہ کے کچھ شہروں کی بھی آب و ہوا بے حد زہریلی ہوچکی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS