یوم جمہوریہ پر تشدد کی جانچ عدالت سے ہو: کانگریس

0

نئی دہلی:  کانگریس نے جعمہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ دلی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ہوئے تشدد کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائی جانی چاہیے۔
کانگریس کے پرتاپ سنگھ باجوا نے صدر کے خطاب کی شکریہ کی تحریک میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یوم جمہوریہ پر لال قلعہ پر جو کچھ بھی ہوا،وہ افسوسناک ہے۔ اس کا کسی بھی سورت حمایت نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کسان ریلی کے راستے کو شروع میں بدل دیا گیا۔
کانگریس ارکان نے کہا کہ دہلی میں یوم جمہوریہ پر ہوئے تشدد کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کی جانی چاہیے۔ اس کے لئے دو ماہ کو وقت طے ہونا چاہیے۔ قصورواروں کو ہر قیمت سزا دی جانی چاہیے۔
باجوا نے کہا کہ قانون جلد بازی میں لائے گئے  ہیں۔ ان کو منظور کرنے میں پارلیمانی پارلیمانی عمل کی پیروی نہیں کی گئی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ یہ قانون کارپوریٹ کے لئے لائے گئے ہیں۔ حکومت کو انہیں فوری طور پر واپس لینا چاہیے۔۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کسان لیڈروں کے ساتھ باتی چیت کرنی چاہیے اور قانون واپس لینے یقینی کو بنانا چاہئے۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here