رام ولاس پاسوان نے چھ وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا

0

نئی دہلی:ملک کی سیاست میں ایک 'موسمیات سائنس داں'کے طور پر پہچانے جانے والے مرکزی وزیر خوراک رسدات  اور صارفین امور رام ولاس پاسوان نے  چھ وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا۔
چوہتر سالہ پاسوان کا دیر شام  انتقال ہوگیا۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور حال ہی میں ان کے دل کا آپریشن بھی ہوا تھا۔
ملک کی سیاسی فضا کے ماہر ،پاسوان اپنی سیاسی زندگی میں چھ وزرائے اعظم کی کابینہ میں شامل تھے۔
وہ سب سے پہلے 1989 میں وشوناتھ پرتاپ سنگھ کی حکومت میں وزیر بنے تھے۔ دوسری بار 1996 میں ،ایچ ڈی دیو گوڑا اور اس کے بعد اندر کمار گجرال نے حکومت میں وزیر ریلوے کی ذمہ داری قبول سنبھالی۔
پاسوان 1999 میں اٹل بہاری واجپئی کی سربراہی میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)حکومت میں وزیر مواصلات تھے۔
سال 2004 میں،انہوں نے این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کی اور من موہن سنگھ کی سربراہی میں متحدہ پروگریسو الائنس (یو پی اے)حکومت میں کیمیکل کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
سال 2014 پھر سے این ڈی اے میں شامل ہوئے اور نریندر مودی کی حکومت میں فوڈ سپلائی کے وزیر بنائے گئے۔ 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں ،پاسوان نے مقابلہ نہیں کیا اور وہ بہار سے راجیہ سبھا پہنچے اور پھر مودی کی حکومت میں وزیر خوراک اور صارفین کے امور بن گئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS