الٰہ آباد ہائیکورٹ میں عرضی داخل، سماعت 15کو
پریا گ راج : مسجد گیان واپی اور کاشی وشویشرناتھ مندر سول مقدمہ کی سماعت کے سلسلہ میں داخل رٹ پر سنوائی جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ماں شرنگارگوری کو فریق بنانے کی عرضی داخل کی گئی ہے، جس پر اب 15؍مارچ کو سماعت ہوگی۔ انجمن انتظامیہ مسجد وارانسی کی جانب سے داخل رٹ پر سماعت جسٹس پرکاش پاڈیا کررہے ہیں۔ ماں شرنگار گوری کی جانب سے عرضی داخل کرنے والے وکیل پربھاش پانڈے نے یہ کہتے ہوئے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی گزارش کی کہ عدالت پر سینئر وکیل ہری شنکر جین بحث کریںگے۔ فریق مخالف نمبر 3 سے 6 کی جانب سے تحریری بحث داخل کی گئی۔مدعیان کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت 1947کے وقت کی مسجد یا مندر کی پوزیشن میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی، اس لیے حالات جوں کا توں برقرار رکھنے کا قانون ، مقدمہ کی سماعت پر روک لگاتا ہے۔ حالات میںتبدیلی کی درخواست میں وارانسی میںداخل مقدمہ قابل سماعت نہیں ہے اور ایڈیشنل سیشن جج وارانسی کی جانب سے مقدمہ کی سماعت کا حکم دیناقانون کے خلاف ہے، جب کہ مندر کی جانب سے کہاگیا کہ یہ تنازعہ آزادی سے پہلے سے چل رہا ہے۔ معاملہ کی سماعت جاری ہے۔
مسجد گیان واپی معاملہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS