پرینکا گاندھی یوپی کو بناسکتی ہیں اپنا نیا مسکن

0

لکھنؤ: مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی میں سرکاری بنگلہ خالی کرنے کی نوٹس ملنے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرالکھنؤ کو اپنا نیا مسکن لکھنؤ کو بنا سکتی ہیں۔
 پرینکا گاندھی سے قریب ایک سینئر کانگریس لیڈر نے جمعرات کو بتایا کہ پرینکا واڈرا لکھنؤ کو اپنا نیا مسکن بنا سکتی ہیں۔ لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے کے گوکھلے مارگ پر  جنرل سکریٹری نے پہلے سے ہی مکان کرایہ پر لے رکھا ہے۔ 
لیڈر کے مطابق دہلی میں دوسرے بنگلہ میں شفٹ ہونے کے بجائے وہ کانگریس کی پوزیشن کو یوپی میں مزید مضبوط کرنے کے لئے لکھنؤ میں ہی قیام کرسکتی ہیں۔ 
بدھ کو مرکز حکومت نے کانگریس جنرل سکریٹری کو دہلی میں واقع سرکاری بنگلہ کو یکم اگست تک خالی کرنے کا نوٹس دیا ہے۔ نوٹس کے مطابق چونکہ اب ان کے پاس ایس پی جی سیکورٹی نہیں ہے اس لئے انہیں بنگلہ خالی کرنا ہوگا۔ 
گذشتہ ایک سال کے دوران پرینکا واڈرا متعدد بار لکھنؤ کے گوکھلے مارگ پر واقعہ مکان میں قیام کرچکی ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS