نینی تال/نئی دہلی: (یو این آئی) اتراکھنڈ کی چمپاوت قانون ساز اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے کانگریس نے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے خلاف محترمہ نرملا گہتوڑی کومیدان میں اتارا ہے۔ یہ اطلاع کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری مکل واسنک نے جمعہ کو جاری کردہ ایک خط میں دی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی صدر سونیا گاندھی کی جانب سے محترمہ نرملا گہتوڑی کے نام کا انتخاب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پہلے یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ کانگریس وزیر اعلیٰ کے خلاف مضبوط امیدوار کھڑا کرے گی، لیکن طویل غوروخوض کے بعد پارٹی نے محترمہ گہتوڑی کو مقابلے میں اتارا ہے۔
بی جے پی کے سبکدوش ہونے والے ایم ایل اے کیلاش چندر گہتوڑی کے استعفیٰ کے بعد یہاں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ چمپاوت اسمبلی کے لیے ووٹنگ 31 مئی کو ہونی ہے اور ووٹوں کی گنتی 3 جون کو ہوگی۔ عام آدمی پارٹی نے ابھی تک اپنے کارڈ نہیں کھولے ہیں لیکن یہ واضح ہے کہ یہاں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان مقابلہ ہے۔
کانگریس نے نرملا گہتوڈی کو دھامی کے خلاف میدان میں اتارا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS