عبداللہ اعظم جیل سے رہا

0

سیتاپور:سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خاں کے بیٹے سابق ممبراسمبلی عبداللہ اعظم کو آج ہفتہ کی دیر شب سیتاپور جیل سے رہا کردیا گیا۔ انہیں سبھی معاملات میں ضمانت مل چکی تھی جس کے بعد ان کی رہائی یقینی تھی جس کی وجہ سے کثیرتعداد میںان کے حامی ان کا خیرمقدم کرنے کے لئے سیتاپورجیل پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔ ایک وقت ایسا بھی آیا جب عبداللہ اعظم کے حامیوں کو مایوسی ہونے لگی کیونکہ وقت سے کاغذات درست نہ ہونے کے سبب آج ہفتہ کو ان کی رہائی ممکن ہوتی نظرنہیں آرہی تھی لیکن دیر شام عبداللہ اعظم کی رہائی سے متعلق کاغذات درست ہوگئے جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کردیا گیا۔ عبداللہ اعظم کے حامیوں کی کثیرتعداد میں سیتاپور جیل کے آس پاس موجودگی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے کثیر تعداد میں فورس تعینات کردی تھی۔جیل سے باہر آتے ہی عبداللہ اعظم کے حامیوں میں زبردست جوش دیکھنے کو ملا اور وہ اعظم خاں ، عبداللہ اعظم کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔
واضح رہے کہ ممبر پارلیمنٹ اعظم خاں اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم تقریباً دو برس سے سیتاپور جیل میں بند ہیں۔ اعظم خاں کی اہلیہ تنظیم فاطمہ بھی اسی جیل میں بند تھیں لیکن 2020 میں وہ ضمانت پر چھوٹ چکی ہیں۔ اب عبداللہ اعظم کی ضمانت کے بعد انہیں بھی آج ہفتہ کی شب جیل سے رہا کردیا گیا۔ حالانکہ اس سے قبل جیل انتظامیہ نے بتایا تھا کہ رہائی کے کاغذات میں کچھ کمیوں کے سبب آج ان کی رہائی نہیں ہوسکی لیکن بعد میں کاغذات کی کمیاں دور ہوگئیں اور عبداللہ اعظم آج ہفتہ کو ہی جیل سے رہا ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS