یوگی حکومت نے پیش کیا 7301کروڑ روپئے کا عبوری بجٹ

    0
    image:hindustan

    لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش حکومت نے رواں مالی سال 2021-22 کے لئے 7301۔52کروڑ روپئے کا پہلا عبوری بجٹ اسمبلی میں پیش کیا۔ ریاست کے وزیر مالیات سریش کمار کھنتہ نے بدھ کو عبوری بجٹ کے تجاویزات کو ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سا2021۔22 کے لئے تقریبا پانچ لاکھ 60ہزار کروڑ روپئے بجٹ گذشتہ فروری میں پیش کیا تھا۔ عبوری بجٹ اس کا1.33فیصدی ہے جس کا استعمال جلد پورا کی جانے والی مفاد عامہ کی اسکیموں اورادھورے پڑے پروجکٹوں کو پورا کرنے کے لئے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عبوری بجٹ کل رقم کا تقریبا تین ہزار کروڑروپئے کا استعمال نوجوانوں کے لئے روزگار فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہئے جب کہ بقیہ رقم سے امبیڈکر اسمارک کی تعمیر،کلچرل سنٹر کی تعمیر،گایوں کی دیکھ بھال، گنا کسانوں کے بقایا جات کی ادائیگی اور وکیلوں کے لئے سماجی تحفظ فنڈ اور بنیادی ڈھانے کی دیکھ بھال و تعمیرات سمیت دیگر کاموں کو پورا کرنے کے لئے کیا جائے گا۔

    کھنہ نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے چارسال میں ان کی حکومت نے مفاد عامہ کی اسکیمات میں نئے ریکارڈ کو قائم کیا ہئے جب کہ کئی پرانے ریکارڈ توڑے ہیں۔ عبوری بجٹ کو پیش کرنے سے پہلے لیڈر اپوزیشن رام گوند چودھری نے مہنگائی پربحث کرانے کا مطالبہ اسمبلی اسپیکر ہردئے نارائن دکشت سے کیا جس پر دکشت نے اپوزیشن لیڈر کو وصول 115پڑھنے کی صلاح دی جس کے مطابق موضوعات کی فہرست بدلنے اجازت دینے کی تجویز نہیں ہے۔ اس سے پہلے ایوان کی کاروائی 11بجے شروع ہوئی تو اپوزیشن پارٹیوں نے مہنگائی پر بحث کرانے کا مطالبہ کے سلسلے میں ہنگامہ شروع کردیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے لوگوں کو کھانے کے لالے پڑے ہیں۔ اس لئے ایوان میں سب سے پہلے مہنگائی پر بحث ہونی چاہئے۔

    اس پر پارلیمانی امور کے وزیر سریش کھنہ نے کہا کہ اپوزیشن جان بوجھ کر ایوان کی کاروائی میں روکاوٹ ڈالنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے مشکل وقت کے دوران حکومت غریبوں کو مفت اناج فراہم کررہی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ملک کے دیگر ریاستوں کے مقابلے میں کافی کم ہیں۔ہنگامہ کے درمیان اسمبلی اسپیکر نے اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین کو سمجھانے کی کوشش کی اور نہ ماننے پر ایوان کی کاروائی 40منٹ کے لئے ملتوی کردیا۔ 11:20بجے اسمبلی کی کاروائی پھر سے شروع ہونے پر وزیر مالیات نے عبوری بجٹ کو پیش کیا۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS