جمعیة علماء ضلع روتہٹ کی ایک مشاورتی میٹنگ

0

ذمہ داران جمعیة کے علاوہ مقامی مخصوص افراد کی شرکت
روتہٹ( پریس ریلیز/انوار الحق قاسمی):
11/ستمبر کو چندر نگاہ پور کی جامع مسجد میں جمعیة علماء نیپال کا انتخابی اجلاس منعقد ہونے والاہے۔ جس میں جمعیة علماء کے جملہ ذمہ داران ومرکزی اراکین کے علاوہ رائے دہندگان حضرات کی شرکت ہوگی۔ ذہن نشیں ہوکہ موجودہ حالات کے پیش نظراس انتخابی اجلاس میں صرف وہی حضرات شرکت کے مجازہوں گے،جن کے پاس جمعیة کی طرف سے دعوت نامہ آیاہو، اس لیے غیر مدعوئین حضرات قطعی اس میں شریک نہ ہوں۔ انتخابی اجلاس میں دور دراز سے تشریف لانے والے مہمانان کرام کے قیام وطعام کے معقول انتظام و انصرام کے لیے گزشتہ کل بتاریخ 7/محرم الحرام 1443ھ مطابق 17/اگست 2021 بروز منگل بعد نماز مغرب چندر نگاہ پور کے مشہور” امن ہوٹل”میں “جمعیة علماء ضلع روتہٹ “کی ایک مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی،جس کی صدارت مفتی محمد شمیم مکی نے فرمائی ۔

مجلس کا آغاز راقم:انوار الحق قاسمی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ خطبہ استقبالیہ مولانا محمد عزرائیل مظاہری مرکزی ممبر جمعیة علماء نیپال نے پیش کیااور جمعیة علماء نیپال کے سکریٹری مولانا محمد قاری حنیف عالم قاسمی مدنی نے میٹنگ کے اغراض و مقاصد پرمختصر روشنی ڈالتے ہوئے مقامی حضرات سے تعاون کی درخواست کی اوراس سلسلے میں ان سے ان کی رائے طلب کی۔
تومقامی حضرات نے باہمی مشوروں سے یہ فیصلہ دیاکہ ہم خوش دلی کے ساتھ آنے والے مہمانان کرام کا استقبال کریں گے،اور ہم ان کے قیام و طعام کا بہترین انتظام بھی کریں گے۔
اور پھر انتظامی امور کے لیے ان ہی میں سے چند افراد یعنی :مولوی عبد القیوم، قاری وصی اختر، ذوالفقار، عبد الرحمن عرف جکشن،ہاشم صاحب کو ذمہ داران منتخب کرلیا گیا،تاکہ جمعیة کے ذمہ داران حضرات انتظامات کے سلسلے میں بآسانی ان سے رابطہ کرسکیں۔ اس میٹنگ میں شرکت کرنےوالے چند حضرات کے اسماء گرامی بطور خاص ذکر کیے جاتےہیں: مولانا عزرائیل مظاہری ،قاری ومولانا حنیف عالم قاسمی مدنی،مفتی شمیم مکی،مولانا اسعد اللہ مظاہری،انجینئر عبد الجبار،مولانا محمد جواد عالم مظاہری،مولانا دخشید انور،قاری شہاب الدین، مکھیا سلیم اللہ،مولانا صابر مظاہری،قاری فیاض مٹھیا،راقم :انوار الحق قاسمی۔
مجلس کا اختتام مولانا محمد عزرائیل صاحب مظاہری کی پر مغز دعا پر ہوا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS