اتر پردیش: حجاب پہننے والی ٹیچر کو استعفیٰ دینے کے لیے مجبور کیا گیا

0

اتر پردیش میں ایک مسلم خاتون ٹیچر کو محض اس لیے اسکول سے نکالے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ،کیونکہ وہ حجاب کا استعمال کرتی تھی ۔ ذرائع کے مطابق اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ٹھاکر گنج واقع ’سپر مانٹیسری اسکول‘کی خاتون ٹیچر فاطمہ حسن کو حجاب پہن کر کلاس لینے سے منع کیا گیا۔ اور کہا گیا کہ ان کے حجاب پہننے کی وجہ سے اسکول کو نقصان ہو رہا ہے،اس لیے یا تو وہ بنا حجاب کے کلاس لیں یا پھر ملازمت کو چھوڑ دیں۔
غور ،طلب ہے کہ فاطمہ حسن ایس ایم اسکول میں انگریزی کی ٹیچر تھیں اور وہ یہاں تقریباً ایک سال سے پڑھا رہی تھیں۔ انہوں نے ہمیشہ سے حجاب کا استعمال کیا تھا۔ اور کبھی اس کے لیے انہیں منع بھی نہیں کیا گیا تھا، لیکن گزشتہ مہینے پرنسپل نے کہا کہ انہیں حجاب کے بغیر اسکول میں بچوں کو پڑھانا ہوگا کیونکہ اس سے اسکول کو خسارہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فاطمہ حسن نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ’پرنسپل کا کہنا ہے کہ کسی بچے کے سرپرست نے ان سے میرے بارے میں پوچھا کہ کیا یہ اردو یا دینیات کی ٹیچر ہیں۔ لیکن انہوں نے مجھ سے کہا کہ حجاب میں دیکھ کر کئی والدین اپنے بچوں کو یہاں سے نکال رہے ہیں۔‘
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS