واشنگٹن(ایجنسیاں) امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیومیکسیکو میں 2 پاکستانیوں اور2 افغان مسلمانوں کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔امریکی پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 51 سالہ محمد سید
We tracked down the vehicle believed to be involved in a recent murder of a Muslim man in Albuquerque. The driver was detained and he is our primary suspect for the murders. We will update the media later this afternoon.
— APD Chief of Police (@ABQPoliceChief) August 9, 2022
کو 2پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے۔ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر شواہد بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ گرفتاری مسلم کمیونٹی کی مدد سے کی گئی۔ملزم مجرمانہ ریکارڈ کا حامل ہے اورگھریلو تشدد کے واقعہ میں بھی ملوث رہا ہے۔امریکی ریاست نیو میکسیکو میں الگ الگ واقعات میں دو پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔