جرمنی میں منکی پاکس کا پہلا معاملہ سامنے آیا

0

برلن (یو این آئی) جرمنی میں ایک بچے میں منکی پوکس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے ۔رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ برائے متعدی امراض (آر کے آئی) نے بتایا کہ ایک چار سالہ بچی اس وائرس سے متاثر دو بالغ افراد کے ساتھ ایک گھر میں رہتی ہے ۔ گزشتہ ہفتے یہاں 15 اور 17 سال کی عمر کے نوجوانوں میں منکی پوکس کی تصدیق ہوئی تھی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ منکی پوکس نے خاص طور پر یورپ میں اس سال مئی میں اپنے پاؤں پھیلانا شروع کیے تھے ۔ جرمنی میں اس انفیکشن کا پہلا مریض سامنے آنے کے بعد سے اب تک 2,982 کیسز درج کیے جا چکے ہیں۔آر کے آئی نے کہا ‘‘موجودہ شواہد بتاتے ہیں کہ منکی پوکس بنیادی طور پر جنسی عمل کے ذریعے پھیلتا ہے ۔ خاص طور پر ان مردوں میں جو دوسرے مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتے ہیں۔ اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، کوئی بھی شخص اس سے سنگین طور پر متاثر نہیں ہوتا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS