بائیڈن کا ایمن الظواہری کی ہلاکت کا دعویٰ تاحال دعویٰ ہی ہے: طالبان

0

کابل(ایجنسیاں) : کابل میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے معاملے پر طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا بیان سامنے آ گیا۔مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا ایمن الظواہری کی موت کے حوالے سے دعویٰ تاحال دعویٰ ہی ہے۔ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ امارت اسلامیہ کو ایمن الظواہری کی موجودگی کی کوئی خبر نہیں تھی اور نہ ہی ان کیڈرون حملیمیں نشانہ بننیکا بھی علم نہیں ہے۔طالبان ترجمان کا کہناہے کہ امارت اسلامیہ کی جانب سے یہ معاملہ زیر تحقیق ہے، افغان سرزمین کی حدود کی پامالی کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابل ڈرون حملہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، اس طرح کے واقعات باربار دہرائے گئے تو نتائج کا ذمہ دار امریکہ ہو گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کیا گیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایمن الظواہری کو سی آئی اے نے افغانستان میں ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا۔رپورٹس کے مطابق الظواہری نے 2011 میں اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعد القاعدہ کی کمان سنبھالی تھی۔ایمن الظواہری کی گرفتاری میں مدد کرنے پر امریکہ نے 25 ملین ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS