روزانہ ایک لاکھ لوگوں کو کورونا وائرس ٹسٹ:ٹرمپ

    0

    واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ملک میں ایک لاکھ لوگوں کی کورونا وائرس کی جانچ کی گئی ہے۔ ٹرمپ نے پیر کو وائٹ ہائوس میں یہ اعلان کرتے
    ہوئے کہا“آج ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک تاریخی سنگ میل تک پہنچ گئے ہیں۔ ہم نے کم از کم ایک لاکھ امریکیوں کی جانچ کی۔امریکہ کے وزیر صحت
    ایلیکس آئزر نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے نمٹنے کی کوششوں کے تحت یومیہ ایک لاکھ نمونوں کی جانچ کر رہے ہیں ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے
    سینٹر فار سسٹم سائنس اینڈ انجینئرنگ کے مطابق امریکہ میں کووڈ ۔19 کیسز کی تعداد پیر کی شام تک 160020 سے زیادہ ہو گئی۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS