امریکہ نے عراق کو ہتھیاروں کی سپلائی پر لگائی روک

    0

    امریکہ نے عراق کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے درمیان اب عراق کو سبھی طرح کی ہتھیار سپلائی کرنے پر روک لگادی ہے۔امریکی میڈیا رپورٹ میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق کو نئے ایف۔16 بیڑے کی سپلائی پر بھی روک لگادی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بریکینس نے کہا کہ عراق میں ماحول بہتر ہونے پر یہ روک ہٹالی جائے گی۔اس سے قبل عراق کے بغداد میں واقع امریکی سفارتخانے کے علاقے  میں اتوار کے روز 3 میزائل داغے گئے تھے۔ ان میں سے ایک میزائل سے سفارخانے کے ریستوراں  کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں کئی لوگ زخمی ہوئے تھے۔واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے جنوری کے آغاز میں ملک سے سبھی غیر ملکی فورس کو باہر کرنے کے لئے ووٹ کیا تھا۔اس کی اہم وجہ امریکہ کے ذریعہ گزشتہ دنوں بغداد میں ایک مہم میں عراقی شیعہ ملیشیا کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور ایران کے اعلی جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کیا جانا تھا۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS