امریکہ یوکرین کو 400 ملین ڈالر کی اضافی فوجی امداد فراہم کرے گا

0

واشنگٹن: (یو این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے محکمہ خارجہ کو روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو 400 ملین ڈالر کی اضافی فوجی امداد فراہم کرنے کا اختیار دیا ہے۔ایک دستخط شدہ بیان میں، مسٹر بائیڈن نے کہا، “امریکہ کے آئین اور قانون کے تحت صدر کے طور پر دیے گئے اختیارات کے مطابق، میں وزیر خارجہ کو یوکرین کو 400 ملین ڈالر کی اضافی فوجی امداد فراہم کرنے کا اختیار دیتا ہوں۔”انہوں نے مزید کہا، “ہم یوکرین کی جمہوریت کے دفاع کے لیے ان کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکہ نے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران یوکرین کو 2.2 بلین ڈالر کی سیکورٹی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ امریکہ اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھے گا تاکہ یوکرین کو اس کی ابھرتی ہوئی میدان جنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت فراہم کی جا سکے۔”

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS