ہندوستان،امریکہ،آسٹریلیا نے شنزو آبے کی موت پر غم کا ظہار کیا

0

نئی دہلی:(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی، امریکی صدر جو بائیڈن اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس نے جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک تبدیلی پسند رہنما قرار دیا۔تینوں ممالک کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا، ’’ہم (آسٹریلیا، ہندوستان اور امریکہ کے رہنما) سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے افسوسناک انتقال سے صدمے میں ہیں۔ مسٹر آبے اپنے ملک کے ساتھ ساتھ ہم سب کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک تبدیلی پسند رہنما تھے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسٹر آبے نے کواڈ ممالک کے درمیان شراکت داری قائم کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے لیے انتھک محنت کرنے میں بھی تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم جاپان کے عوام اور وزیر اعظم کشیدا کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔
ہم ایک پرامن اور خوشحال ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کرکے مسٹر آبے کی یاد کو عزت دینے کا عزم کرتے ہیں۔
دریں اثنا، مسٹر بائیڈن نے جاپانی سفیر کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور مسٹر آبے سے تعزیت کے لیے الوداعی نوٹ لکھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS