تازہ انتخابی سروے میں جو بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے

    0

    واشنگٹن: امریکہ کے لئے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن انتخابات سے قبل حالیہ سروے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 10 فیصد پوائنٹس کی برتری  کے ساتھ آگے چل رہے ہیں ۔
    ’این بی سی نیوز‘اور’وال اسٹریٹ جرنل‘کی جانب سے  کرائے گئے قومی سطح  کے سروے کے مطابق جو بائیڈن کو 52 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہے جب کہ 42 فیصد لوگوں نے ٹرمپ کی حمایت کی ہے۔
     امریکہ کی ایریزونا،فلوریڈا،جارجیا،اووا،مینے،مشیگن،مینی سوٹا،نارتھ کیرولینا،نیو ہیمپشائر،نیوادا،پنسلوینیا اور وسکونسن سمیت 12 ریاستوں میں ہونے والے آخری سروے کے مطابق جو بائیڈن نے 51 فیصد جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 45 ووٹ حاصل کیے۔
    مذکورہ تازہ ترین انتخابی سروے 29 اکتوبر سے 31 اکتوبر کے درمیان کیا گیا تھا۔ سروے میں جو بائیڈن سیاہ فام امریکی شہریوں کی حمایت حاصل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ نوجوانوں،سینئر شہریوں اورخواتین نے بھی بڑی تعداد میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی حمایت کی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS