مدھیہ پردیش کے عوام سے قبرستان کی تزئین کاری اور صفائی کی تلقین

0

بھوپال(ایجنسی):پچور میں عوامی تعاون سے مثالی قبرستان بنایا گیا۔خستہ حال قبرستان خوبصورت گارڈن میں تبدیل۔راج گڑھ ضلع کے پچور کا قبرستان آٹھ بیگھہ زمین پر پھیلا ہوا ہے ۔ مقامی لوگوں کے ذریعہ قبرستان کی خستہ حالی کو دور کرنے کے لئے مدھیہ پردیش وقف بورڈ سے کئی بار رابطہ کیا گیا،لیکن جب ان کی جانب سے کوئی مالی تعاون نہیں دیا گیا تو مقامی لوگوں نے آپسی تعاون سے قبرستان کی صورت کو بدلنے کا فیصلہ کیا۔ اور قبرستان تحفظ کمیٹی عوام کی بیداری کے ساتھ قبرستان کو گارڈن کی طرح بنا دیا گیا.

جمعیت علماء مدھیہ پردیش عرصہ دراز سے بھوپال شہر اور صوبہ مدھیہ پردیش کے قبرستانوں کو بچانے کی مہیم زیرسرپرستی صدر جمعیت علماء مدھیہ پردیش حاجی محمد ہارون کے چلا رہی ہے جس کے تحت قبرستانوں کو بچانے کے لئے عوام میں بیداری مہیم اور کئی قبرستانوں میں تحفظ کے کام کئے گئے کئی بار قبرستانوں کے تحفظ کے لیے مدھیہ پردیش وقف بورڈ سے لے کر وزیر اقلیتی امور اور مونسپل کارپوریشن کے دروازے کھٹکھٹائے گئے جس میں مونسپل کارپوریشن کی جانب سے تو اونٹ کے منہ میں زیرہ کامیابی حاصل ہوئی۔ مدھیہ پردیش وقف بورڈ کی جانب سے قبرستانوں کے تحفظ کے لیے کوئی فکر نہیں کی گئی۔ جمعیت علماء مدھ پردیس کے پریس سیکریٹری حاجی محمد عمران نے بتایا کی صوبے میں کائی جگہ اس بیداری مہم کے بہترین نتائج سامنے آئے کائی جگہ عوام قبرستانوں کو بچانے کے لئے آگے آ رہی ہے جس کے لیے لگاتار جمعیت علماء کی ٹیم کوشش میں ہے کہ مدھیہ پردیش وقف بورڈ اور قبرستان تحفظ کمیٹیوں سے کوئی توقع نہیں کی جاسکتی جس کے لیے ہر جگہ قبرستانوں کو بچانے کے لئے عوام کو بیدار ہونا ہوگا جمعیت علماء کی ٹیم قبرستانوں کو بچانے کے لئے خود بھی اپنی جانب سے کوششیں کر رہی ہے اور شہر کے کی قبرستانوں میں تحفظ سے جڑے کام کئے گئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS