دس میں سے تین طلباء ذہنی پریشانی کا شکار ہیں: مانڈاویا

0
Image: Health Line

نئی دہلی،(یو این آئی): مرکزی وزیر صحت وخاندانی فلاح و بہبود منسکھ مانڈاویا نے جمعہ کو بتایا کہ ملک میں دس میں سے
تین طلباء ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔
دہلی کے ہنس راج کالج میں ذہنی صحت سے متعلق ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مانڈاویا نے بتایا کہ حکومت نے
کورونا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ حکومت ذہنی صحت کے حوالے سے لوگوں کے مکمل مسائل
سے بھی آگاہ ہے۔ حکومت بھی اس حوالے سے بیدار ہے۔
ذہنی صحت کی علامت گرین ربن تقسیم کرتے ہوئے مسٹر مانڈاویا نے بتایا کہ ذہنی صحت مجموعی صحت کا ایک لازمی جزو
ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS