غالب انسٹی ٹیوٹ میں اردو ، فارسی اور موسیقی کلاسز کا افتتاح آج

0

نئی دہلی (پریس ریلیز) : غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام 4 ماہی اردو، فارسی اور موسیقی کلاسز یکم جولائی سے شروع ہو رہی ہیں۔ ان کلاسز کا مقصد اردو، فارسی اور موسیقی کے مبادیات سے لوگوں کو واقف کرانا ہے۔ کلاسز کا افتتاحی اجلاس آج یکم جولائی کو ایوان غالب میں شام 5 بجے ہوگا۔غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے بتایا کہ پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی سکریٹری غالب انسٹی ٹیوٹ اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔ کلاسز کا افتتاح ڈاکٹر شیخ عقیل احمد ڈائرکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کریں گے۔ ڈاکٹر لئیق رضوی ایڈیٹر عالمی سہارا اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر ادریس احمد نے مزید کہا کہ گزشتہ برس بھی ان کلاسز کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں طلبا کی بڑی جماعت نے شرکت کی تھی اس بار بھی لوگوں نے بڑی تعداد میں داخلہ لیا ہے۔ اردو فارسی کلاس کی تدریس طاہر الحسن اور موسیقی کی استاد عبدالرحمن کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS