اردو صحافت نے ملک کی خدمت کی:شرون کمار

0

پٹنہ (ایس این بی) : پروگرام کے مہمان خصوصی دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار نے کہا کہ اردو صحافت نے ملک کے اتحاد کیلئے بے مثال کام کیا ہے۔ اس کے لیے میں تمام صحافیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اردو محبت کی زبان ہے۔ آئیے ہم سب ایک بار پھر اردو کی ترقی کے لیے کام کریں اور اردو صحافت کو مضبوط کریں۔ انہوںنے اردو صحافت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ 1822 میں کولکاتہ سے اردو کا پہلا اخبار ’جام جہاں نماں‘ نام سے شائع ہوا تھا۔ آزادی کی لڑائی میں اردو صحافت کااہم رول رہاہے۔ آج کی صحافت نئی تکنیک کا سہارا لے رہی ہے۔ اردو صحافت کو نئی تکنیک اپنانے کی ضرورت ہے۔ اردو صحافت کے لیے سہارا انڈیا گروپ کا پروگرام قابل تعریف ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS