حب الوطنی سے چلتا ہے سہارا انڈیا گروپ: اپیندر رائے

0

پٹنہ (ایس این بی) : پروگرام میں سہارانیوز نیٹ ورک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ، سی ای او اور ایڈیٹر ان چیف اپیندر رائے نے اردو صحافت کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ 2010میں عالمی سہارا نیوز چیلنج لانچ کیاگیاتھا۔ سہارا میڈیا آج ملک کے9شہروں میں اردو اخبار شائع کررہاہے۔منیجنگ ورکر وچیئرمین سہارا شری سبرت رائے، سہارا انڈیا گروپ حب الوطنی کے جذبہ سے چلاتے ہیں۔ اس سے کبھی ایک روپے بھی نہیں کمایا گیا۔ انہوںنے کہا کہ اردو ہمارے درمیان رچی بسی ہے۔ آج اردو جتنی زبوں حال ہے، اتنا ہندی بھی ہے۔ اس زبان کو صرف بولنا اور سمجھنا ہی کافی نہیںہے۔ کسی سیاسی پارٹی نے اردو کے لیے اتنا کام نہیں کیا ۔ ’سنتوشٹی کرن‘کی سیاست ہندی اردو دونوں زبانوں کے ساتھ ہوئی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی روزنامہ راشٹریہ سہارا کے گروپ ایڈیٹر عبدالماجد نظامی نے بھی اردو صحافت کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS