’یو پی ایس سی کے پریلمز امتحانات 4 اکتوبر کو ہی ہوں گے‘

0

دہلی(ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے کورونا وبا کی وجہ سے تاخیر سے منعقد ہو رہے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے پریلمز (پری) امتحانات کو 4 اکتوبر سے مزیدآگے بڑھانے سے بدھ کو انکار کر دیا۔ جسٹس اے ایم کھانولکر کی صدارت والی بنچ نے کمیشن کی جانب سے دی گئی دلیلوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یو پی ایس سی کے پری امتحانات کے 20 امیدواروں کی جانب سے دائرعذرداری خارج کر دی۔کمیشن نے دلیل دی تھی کہ اب امتحانات ملتوی کرنے کا اثر اگلے سال کے امتحانات پر بھی پڑے گا۔ کیونکہ ان امتحانات کے انعقاد کی ساری تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اور اب اگر اسے مزید ملتوی کیا گیا تو کمیشن کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا۔کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امتحانات کے دوران امیدواروں کی صحت سے متعلق سبھی مناسب طریقے اپنائے گئے ہیں۔ بنچ نے کہا ہے کہ حال کے دنوں میں مختلف مسابقتی امتحانات کامیابی کے ساتھ انعقاد ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان امتحانات کے انعقاد میں مرکزی وزارت داخلہ کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کا بہتر طریقے سے استعمال کیا گیا۔ عدالت نے حالانکہ یہ واضح کیا ہے کہ کورونا سے متاثر امیدواروں کو کسی بھی حال میں امتحانات مراکز میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، کیونکہ اس سے دوسرے امیدواروں تک انفیکشن پہنچ سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS