نئی دہلی (ایجنسی)جامعہ ملیہ اسلامیہ میں یو پی ایس سی کی تیاری کرنے والے 20 طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے۔ یونی ورسٹی اعلی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق فی الحال ایسےبیس بچوں کے نام سامنے آئے ہیں جنہوں نے جامعہ کے کوچنگ سینٹر میں تیاری کی تھی اور کامیاب ہوئے۔ یو پی ایس سی سول سروسز 2020 میں جامعہ کے طلبا کی تعداد میں اضافے کی امید ہے۔
یونین پبلک سروس کمیشن نے سول سروسز امتحان 2020 کے حتمی نتائج کا اعلان اپنی ویب سائٹ upsc.gov.in پر کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فیضان کو 58 نمبر ملا اور رادھیکا گپتاکو انٹرو یو میں 18 واں رینک ملا۔ ان دونوں نے جامعہ میں رہ کر تیاری کی تھی اور یوپی ایس سی میں کامیاب ہوئے۔ ان کے علاوہ شاہد احمد، نشا، سارہ اشرف، آکاش شرما، بشری بانو، اقبال رسول ڈاروغیرہ نے بھی کامیاب ہونے والوں میں شریک ہیں۔ حالاںکہ 2019میں جامعہ کے 30 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔