کیا مودی کا امریکہ دورہ معاشی اور اسٹریٹجک لحاظ سے کامیاب؟

0

نئی دہلی،(یو این آئی): بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نے وزیراعظم نریندر مودی کے تین رکنی امریکی دورہ کو اسٹریٹجک اور معاشی لحاظ سے نہایت اہم قرار دیا۔بی جے پی کے ترجمان سدھانشو ترویدی نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر مودی امریکہ کے مختصر اور کثیر جہتی دورہ پر ہیں۔ یہ دورہ اس لئے معنی رکھتا ہے کیونکہ عام طورپر جب کسی وزیراعظم کا دورہ ہوتا ہے تو امریکی حکومت یا اقوام متحدہ اسمبلی میں صرف بولنے کی حالت رہتی ہے لیکن یہاں پر انڈوپیسفک شعبہ میں اسٹریٹجک موضوع کے اوپر بھی آسٹریلیا اور جاپان کے ساتھ دو طرفہ بات چیت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ کل مسٹرمودی نے پانچ اہم کمپنیوں کے چیف ایکزیکیوٹیو افسران (سی ای او) اور امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کی۔ اس دورہ میں جاپان اور آسٹریلیا کے وزیراعظم سے بھی بات ہوگی۔ امریکہ کے صدر جو بائیڈن سے بھی بات ہوگی۔ گزشتہ برسوں میں پارٹی بدلے یا صدرہندستان کے ساتھ تمام کے تعلقات مضبوط ہورہے ہیں۔
مسٹر ترویدی نے کہاکہ اس بات چیت کی یہ بھی اہمیت ہے کہ نئے امریکی صدر کے ساتھ پہلی بار وزیراعظم کی دوطرفہ بات چیت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ اس میں معاشی اور اسٹریٹجک، علاقائی سلامتی سے لیکر صحت تک، کورونا کے بعد بدلتے عالمی منظرنامہ سے لیکر ماحولیات کے سلسلہ میں کئی موضوعات پر مسٹر مودی اپنے خیالات رکھیں گے۔
بی جے پی کے ترجمان نے کہاکہ کووڈ کے دور میں مسٹر مودی کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کے لئے جو کام کئے وہ کافی اہم ہے۔ وزیراعطم کے یوم پیدائش پر تقریباً سوا دو کروڑ ٹیکے لگے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS